
اسرائیل کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا
اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل پاکستان کی جانب میلی آنکھ اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا، انہوں نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میں ایک کلپ چل رہا تھا بعد میں پتہ چلا کہ مصنوعی ذہانت سے بنایا ہوا ہے، ہمیں احتیاط برتنا ہو گی بہت گمراہ کن اور غلط خبریں پھیل رہی ہیں، ہمیں چیزوں کو کلیئر کرنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کوئی مذاق نہیں ہوتی، ہمارا نیوکلیئر پروگرام ہماری حفاظت کے لیے ہے، انڈیا کچھ کرے گا تو زیادہ جواب دیں گے۔









