اسرائیل کا لبنان پر فضائی حملہ، 13 افراد ہلاک

لبنان کے جنوبی علاقے صیدون میں اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملے میں ایک اوپن اسپورٹس گراؤنڈ نشانہ بنایا گیا، جو پناہ گزینوں کے زیر استعمال تھا، اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کا ہدف حماس کے ارکان تھے جو اسرائیل کے خلاف کارروائی کی تیاری کر رہے تھے، جبکہ حماس نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بے گناہ شہریوں کے زیر استعمال جگہ کو نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان گزشتہ سال جنگ بندی معاہدہ ہوا تھا، لیکن اس کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ اس ماہ کے آغاز میں بھی لبنان کے جنوبی علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔









