اسرائیل پر حملہ، امریکہ نے ایران کو دھمکی دے دی

0
210
اسرائیل پر حملہ، امریکہ نے ایران کو دھمکی دے دی

ہاٹ لائن نیوز : امریکا نے ایران کودھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملہ ہوا تو ردعمل بھی ناگزیر ہو گا۔

امریکی حکام نےکہاہےکہ اگرایران نےاسرائیل پرحملہ کیاتو وہ اسرائیل کوجوابی کارروائی سےنہیں روک سکیں گے۔

امریکی میڈیا نے چند روز قبل خبر دی تھی کہ ایران 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کو ایران کے خلاف اقدامات کا سخت جواب ملے گا۔

Leave a reply