اسرائیل نے لبنان پر بم گرادئیے، 400 افراد شہید، 1300 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : لبنان میں لوگ ابھی بیدار ہوئے ہی تھے کہ ان کے فون پر پیغامات موصول ہونے لگے کہ ‘اگر آپ کسی ایسی عمارت میں رہتے ہیں جہاں حزب اللہ کا اسلحہ ذخیرہ ہے یا حزب اللہ کے ارکان موجود ہیں تو فوراً اس گاؤں کو چھوڑ دیں یا عمارت چھوڑ دیں’۔ اسی طرح کے پیغامات اچانک لبنانی ریڈیو پر گونجنے لگے۔ اس سے پہلے کہ لوگ کوئی منصوبہ بنا پاتے زور دار دھماکے ہوئے، راکٹ گرنے لگے اور چند لمحوں میں پورا علاقہ دھویں سے بھر گیا، چار سو افراتفری پھیل گئی، لوگ ادھر ادھر بھاگتے ہوئے دیکھے گئے اور دھواں پھیل گیا، 45 بچے، 58 خواتین سمیت 400 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے اور 1000 سے زائد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح سویرے لبنان پر سینکڑوں فضائی حملے کیے۔ صبح سویرے آئی ڈی ایف کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے لبنان کے عوام کے نام ایک پیغام بھیجا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ ان حملوں میں حزب اللہ کی جنوبی کمان کے سربراہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے والے ہیں۔ راکٹوں اور میزائلوں سے حملے کیے جائیں گے۔ اگر آپ کسی ایسی جگہ پر ہیں جہاں حزب اللہ کے پاس ہتھیار ہیں، ان کے جنگجو موجود ہیں، تو اس گاؤں یا جگہ کو خالی کر دیں۔ کچھ ہی دیر بعد لبنانی ریڈیو پر بھی ایسے ہی پیغامات گونجنے لگے









