کیا اسرائیل نے جنگ بندی قبول کر لی؟

ہاٹ لائن نیوز : امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی قبول کر لی ہے۔
سینئر امریکی سیکیورٹی حکام کے مطابق جنگ بندی معاہدے کا جواب اب حماس کو دینا ہے اور حماس کیجانب سے جواب کا انتظار ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی فوج کیجانب سے غزہ میں انسانی امداد گرائے جانےکے بعد اسرائیل نے فوری طور پرجنگ بندی پر رضامندی ظاہرکردی۔
امریکی میڈیا کیمطابق بائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدیدار کاکہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی ہے، ان 6 ہفتوں میں دیرپا امن کے قیام کیلیے کام کیا جائے گا،
یرغمالیوں کی رہائی اور محصور ساحلی علاقوں میں امداد کی ترسیل کو ممکن بنایا جائےگا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا، حتمی فیصلہ دوسرے مرحلے میں ہوگا۔









