اسرائیل نےدوبرطانوی پارلیمنٹرین کوگرفتار کرلیا

اسرائیلی حکام نے دو برطانوی پارلیمنٹیرین کو اپنے علاقے میں داخل ہونے سے روکا اور انہیں حراست میں لیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اس واقعے کو “ناقابل قبول” قرار دیدیا ہے۔
اسرائیلی امیگریشن وزارت کیمطابق ، اراکین پارلیمنٹ کو ایک دستاویزی فلم میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی سرگرمیوں کی دستاویز کرنے کا شبہ تھا اور مبینہ طور پر ‘اسرائیلی مخالف نفرت’ پھیلانے کے ارادے سے آئےتھے۔
دو پارلیمنٹیرین جن کو روکا گیا وہ یوان یانگ اور ابتسام محمد ہیں ، جو لیبر پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔









