اسرائیل میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی

اسرائیل میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی
اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران پر فضائی حملے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں “ہنگامی حالت” نافذ کر دی ہے، ایران کی طرف سے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کا خطرہ ہے ، اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح 3 بجے سے شہریوں کے لیے ’ ہوم فرنٹ کمانڈ گائیڈ لائنز ‘ میں تبدیلی کر دی گئی ہے، ملک بھر میں سرگرمیوں کا دائرہ محدود کر دیا گیا ہے، اسرائیلی حکومت نے ملک بھر میں تمام تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے، عوامی اجتماعات اور دفاتر کو بند رکھنے کا حکم، صرف بنیادی اور ضروری شعبے سرگرم ہوں گے۔








