اسرائیل فلسطین کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا

0
183
اسرائیل فلسطین کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب نے اسرائیل کیلیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ضروری قرار دیدیا ہے۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا اسرائیل کے مفاد میں ہے کیونکہ فلسطینی ریاست کےوجودکےبغیر اسرائیل قائم نہیں رہ سکتا۔

سعودی وزیر خارجہ نے تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل موجودہ حالات میں اس بات کو سمجھنے سے گریزاں ہے۔ نیز ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل فلسطین اوراسرائیل کےمفاد میں ہے۔

انہوں نے فریقین سے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، فوری مذاکرات ہونے چاہئیں کیونکہ غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے۔

Leave a reply