اسرائیل ایک سیکولر ریاست ہے، مذہبی ریاست نہیں: ربی یعقوب شاپیرو

0
59
اسرائیل ایک سیکولر ریاست ہے، مذہبی ریاست نہیں: ربی یعقوب شاپیرو

امریکا سے تعلق رکھنے والے معروف یہودی اسکالر اور مصنف ربی یعقوب شاپیرو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مکمل طور پر یہودی ریاست قرار نہیں دیا جا سکتا اور موجودہ اسرائیلی قیادت تمام یہودیوں کی نمائندہ نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کی مخالفت کرتے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانے کے حق میں نہیں ہیں۔
ربی یعقوب شاپیرو کے مطابق ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کا نظریہ یہودیت کی اصل تعلیمات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک سیکولر ریاست ہے اور اسے مذہبی یہودیت کے ساتھ مکمل طور پر جوڑنا درست نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو اور عام یہودیوں کو ایک ہی نظر سے نہیں دیکھا جا سکتا، اور نیتن یاہو کی سیاسی پالیسیوں کو یہودی مذہب کی نمائندگی نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

Leave a reply