اسرائیل اپنے انجام کے لیے تیار رہے، آیت اللہ خامنہ ای

اسرائیل اپنے انجام کے لیے تیار رہے، آیت اللہ خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے، صیہونی ریاست نے ہماری سرزمین کے خلاف گھناونا جرم کیا ہے، رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر بدنما فطرت کو ظاہر کیا ہے، اسرائیل کو اس کی سخت سزا دیں گے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے لیے تلخ اور تکلیف دہ انجام خود تیار کر لیا ہے، وہ وقت دور نہیں ہے جب اسرائیل کو اپنی اس حرکت کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حملے میں ہمارے کئی کمانڈر اور سائنسدان شہید ہو چکے ہیں ، ایرانی سائنسدانوں کے جانشین اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور اپنے مشن کو جاری رکھیں۔









