اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پردو فلیش بموں سےحملہ

0
189
اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پردو فلیش بموں سےحملہ

ہاٹ لائن نیوز : دو فلیش بم اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے سیزریا میں گھر پر پھینکے گئے اور ان کے باغ میں گرے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے والی پولیس اور شن بیٹ سیکیورٹی ایجنسی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی رہائش گاہ کےباہر صحن میں2فلیش بم پھینکےگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جب فلیش بم پھینکا گیا تو وزیراعظم اور انکی فیملی گھر پر موجود نہیں تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اور یہ ایک سنگین واقعہ ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بم پھینکنے کے واقعے میں کون ملوث تھا۔

Leave a reply