اسرائیلی طیاروں کی بمباری : 70 سے زائد فلسطینی شہید

ہاٹ لائن نیوز : غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ میں پیش قدمی بڑھا دی جس کے نتیجے میں 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کو فلسطینی گروپوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، اس دوران متعدد اسرائیلی ٹینک تباہ اور ایک اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا۔









