اسرائیلی حملے میں نامور صحافی 4 ساتھیوں سمیت شہید

0
148
اسرائیلی حملے میں نامور صحافی 4 ساتھیوں سمیت شہید

اسرائیلی حملے میں نامور صحافی 4 ساتھیوں سمیت شہید

غزہ پر تازہ اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے نامور صحافی انس اپنے 4 ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے ہیں، الشفاء اسپتال کے باہر صحافیوں کے لئے لگائے جانے والے خیمے کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ، جس میں انس الشریف ،محمد قریقیہ، ابراہیم ظاہر، محمد نوفل اور مومین شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے انس الشریف کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی اور الزام لگایا کہ وہ اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے، انس نے شمالی غزہ سے بڑے پیمانے پر رپورٹنگ کی، اسرائیل کی طرف سے ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔

Leave a reply