اسرائیلی حملے میں ایرانی آرمی چیف شہید

اسرائیلی حملے میں ایرانی آرمی چیف شہید
ایرانی میڈیا نے تصدیق کر دی ہے کہ ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اسرائیل کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں، جس کے بعد امیر حبیب اللہ کو ایران کی مسلح افواج کا نیا چیف مقرر کیا گیا ہے، تہران اور دیگر شہروں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کئی اعلیٰ ایرانی فوجی اور جوہری شخصیات بھی شہید ہوئی ہیں، ایران کے سابق قومی سلامتی کے سربراہ علی شمخانی بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر بھی تھے۔









