اسرائیلی حملے بھارتی فوجیوں کی جان کے لیے خطرہ بن گئے

0
230
اسرائیلی حملے بھارتی فوجیوں کی جان کے لیے خطرہ بن گئے

ہاٹ لائن نیوز : بھارت نے جنوبی لبنان پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کے تناظر میں اپنے 6سو فوجیوں کی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاہےکہ اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج جنوبی لبنان میں 120 کلومیٹر طویل سرحدی پٹی کی بلیو لائن کیساتھ تعینات ہے جس میں 6سوہندوستانی فوجی بھی شامل ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کا مزیدکہنا ہے کہ اسرائیل نے کئی حملوں میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی تنصیبات اورٹاورز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ جمعہ کے روز، اسرائیل کے مکروا ٹینک کے گولے کی زد میں آ کر دو امن فوجی زخمی ہو گئے۔ انکوہسپتال لے جایا گیا ہے۔

Leave a reply