اسرائیلی حملہ : فوٹوگرافر کی ہمت رنگ لے آئی

ہاٹ لائن نیوز: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل نے ایک عمارت پر حملہ کیا جہاں ایک فوٹوگرافر نے حملے کے وقت عمارت پر گرنے والے میزائل کو کیمرے میں ریکارڈ کرلیا۔
گزشتہ دنوں اسرائیل نے بیروت کے مضافات میں بعض عمارتوں کے مکینوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے علاقے کو خالی کرنے کو کہا تھا۔
اسرائیلی حکام کیجانب سے اس خبر کے بعد امریکی خبر رساں ایجنسی کے فوٹوگرافر بلال حسین کچھ دور درختوں میں کھڑے تھے اور وہ اپنا کیمرہ عمارتوں کی طرف کر رہے تھے کہ اچانک اسرائیلی طیاروں نے ایک عمارت پر میزائل داغے۔
اسرائیلی حملے کے نتیجے میں عمارت چند سیکنڈوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی تاہم بلال حسین کے کیمروں نے میزائل کے عمارت کی طرف آنے، میزائل کے عمارت سے ٹکرانے اور عمارت کے گرنے کے تمام مناظر قید کر لیے۔
تصاویر وائرل ہونے کے بعد بلال حسین کا کہنا تھا کہ ‘میں نے میزائل فائر کرنے کی آواز سنی اور اسے عمارت کی طرف جاتے دیکھا، جس کے بعد میں نے ان کی تصویریں بنانا شروع کیں’۔









