اسرائیلی حملوں میں دو ایرانی فوجی ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : ایرانی فوج نے صبح سویرے اسرائیلی حملوں میں اپنے دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے ایران کی فوج کیطرف سے جاری کردہ بیان کو نشر کیا ہے اور کہا ہے کہ “ایران کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلیے اسرائیلی میزائلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کل رات دو فوجی مارے گئے ہیں۔”
تاہم دیگر ایرانی خبر رساں اداروں نے ابھی تک اس بارے میں مزید تفصیلات شائع نہیں کی ہیں۔









