اسرائیلی ایجنٹ اسماعیل فکری کو پھانسی دے دی گئی

اسرائیلی ایجنٹ اسماعیل فکری کو پھانسی دے دی گئی
ایران نے اسرائیل کی خفیہ تنظیم موساد کے ایجنٹ کو قانونی کارروائی کرنے کے بعد پھانسی دے دی ہے، ایرانی عدالت کا کہنا ہے کہ 2023 سے گرفتار ایجنٹ کو آج پھانسی دے دی گئی ہے، وہ اسرائیلی تنظیم موساد کا ایجنٹ تھا، ایرانی عدالت کا کہنا ہے کہ موساد کے ایجنٹ اسماعیل فکری کو زمین پر فساد برپا کرنے اور ’محاربہ‘ (اللہ تعالیٰ کے خلاف جنگ) جیسے اہم جرائم میں سزائے موت دی گئی تھی، ایرانی سپریم کورٹ میں اپیل مسترد ہونے پر موساد کے ایجنٹ کو سزائے موت دی گئی ہے، اسرائیلی ایجنٹ کی قومیت کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔









