استعمال شدہ کاروں اور گندم کی درآمدی ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز

0
229
استعمال شدہ کاروں اور گندم کی درآمدی ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی حکومت کاروں اور گندم کی درآمدات پر ڈیوٹیز میں اضافہ کر کے درآمدات کو کنٹرول کرنے پر غور کر رہی ہے، حکومت گندم اور 1,300 سی سی تک کی استعمال شدہ درآمدی کاروں پر ڈیوٹیز میں اضافے کے لیے دو علیحدہ علیحدہ بجٹ تجاویز پر غور کر رہی ہے، بہت ساری درآمدی اشیاء پر مزید 1% اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے پر بھی غور ہو رہا ہے، اس طرح قومی خزانے میں بیس ارب مزید جمع ہو سکیں گے۔

یہ تجاویز ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔لیکن جلد ہی ان کو تائید کے لیے ٹیرف پالیسی بورڈ میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد یہ بجٹ 2024-25 کا حصہ بنیں گی، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 3.5 ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کے لیے 1.1 ارب ڈالر اور بیس ہزار کاریں درآمد کرنے کے لیے290 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا ہے۔

Leave a reply