اساتذہ کومیک اپ کرنے، ہائی ہیل ، زیورات ، ٹی شرٹ اور جینزپہننے سے روک دیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ ایجوکیشن سندھ نے اسکول کے اساتذہ کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت سے ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے ، جو لباس ، طرز عمل اور پیشہ ورانہ اصولوں کیلئے رہنما اصول دیتا ہے۔
محکمہ تعلیم کے رہنما خطوط کیمطابق ، اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے لباس پہنیں جو پیشہ ورانہ اقدار اورثقافتی احترام کی عکاسی کرتی ہو۔
ضابطہ اخلاق کیمطابق ، خواتین اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیادہ میک اپ اور زیورات پہننے سے گریز کریں اور اونچی ایڑیوں کے بجائے روایتی لباس پہنیں۔ جبکہ مرد اساتذہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹی شرٹس اور جینز پہن کر اسکول آنےسےباز رہیں۔
ضابطہ اخلاق کے تحت ، اسکول کے احاطے میں گٹکا ، نسوار ، سگریٹ اور دیگر منشیات کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ اسکے علاوہ ، اساتذہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ذاتی کام کرانےاور طلباء کو سزا دینے سے گریز کریں۔









