اردن کی سرحد پر شہری کی فائرنگ سے 3 اسرائیلی ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : اردن کے درمیان ایلنبی برج بارڈر کراسنگ کے قریب بندوق بردار ٹرک ڈرائیور نے تین اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کیمطابق اردن سے ایک ٹرک راہداری کے ذریعے مغربی کنارے میں داخل ہوا، اس دوران ڈرائیور نے ٹرمینل پر کام کرنے والے اسرائیلیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
رپورٹ کیمطابق اسرائیلیوں پر فائرنگ کرنے والا ٹرک ڈرائیور سیکیورٹی گارڈز کے ہاتھوں مارا گیا۔ اسرائیلی شہریوں کو بچا کر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ان تمام کی عمریں 50 سے 55 سال کے درمیان تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹرمینل کو بند کر دیا گیا اور راہداری سے آمدورفت بھی روک دی گئی۔








