ارجن کپورکی فلم کےسیٹ پرحادثہ، اداکاربھی زخمی

0
217
ارجن کپورکی فلم کےسیٹ پرحادثہ، اداکاربھی زخمی

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اسٹار ارجن کپور کی آنیوالی فلم ’میرے شوہر کی بیوی‘ کے سیٹ پر حادثہ پیش آیاہے۔ سیٹ پر فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ جاری تھی کہ اچانک سیٹ کی چھت گر گئی۔ حادثے میں ارجن کپور سمیت کئی لوگ زخمی ہو گئےہیں۔

ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر کی آنیوالی فلم ’’میرےشوہرکی بیوی‘‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ ممبئی کے شاہی محل کے امپیریل پیلس میں فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ جاری تھی کہ اچانک چھت گر گئی۔

حادثے میں ارجن کپور سمیت متعدد افراد زخمی ہوئےہیں، تاہم کوئی بھی شدیدزخمی نہیں ہوا۔

Leave a reply