
ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال ہو گئے۔
مشہور اداکارہ نے سپرہٹ فلم ‘سات لاکھ’ کے گانے ‘ائےموسم رنگلےسہانے’ سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس جو کہ 30 جون 1940 کو سرگودھا کے نواحی علاقے بھیرہ کے ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئیں، فلمی دنیا کی نیلو بن گئیں، معروف فلم ڈائریکٹر ریاض شاہد سے شادی کر کے اسلام قبول کیا اور اپنا مسلم نام تبدیل کر کے عابدہ ریاض رکھ لیا۔
نیلو بیگم نے 1956 میں ہالی ووڈ فلم ‘بھوانی جنکشن’ کے ذریعے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تاہم انہوں نے 1957 کی سپرہٹ فلم ‘سات لاکھ’ کے گانے ‘آئے موسم رنگے سہانے’ میں پرفارم کرکے پاکستانی فلم انڈسٹری میں شہرت حاصل کی۔
نیلو بیگم نے دوشیزہ، بیٹی، ڈاچی، عذرا، زرقا،جگر، شیر دی بچی اور ناگن جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔
نیلو بیگم طویل عرصے تک کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد 30 جنوری 2021 کو انتقال کر گئیں۔









