اداکارہ انجلین ملک کینسر سے صحتیاب ہو گئیں

0
110
اداکارہ انجلین ملک کینسر سے صحتیاب ہو گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ہدایتکارہ انجلین ملک نے کینسر پر قابو پا کر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔
انجلین نے اپنی بیماری کے دوران شفاف انداز میں اپنے فالوورز کو اپنی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹس دیے اور اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ ان کا کینسر سے پاک ہونا ایک بڑی کامیابی ہے، لیکن ان کا سفر ابھی جاری ہے۔
اداکارہ کے مطابق کینسر سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے لیے اسکین صاف آنے میں عام طور پر 2 سے 5 سال لگ سکتے ہیں اور بعض اوقات یہ دورانیہ 10 سال تک بھی ہو سکتا ہے، لیکن وہ اس وقت مکمل طور پر کینسر فری ہیں۔
انہوں نے اپنے تجربے کے بارے میں کہا کہ بیماری کے دوران کچھ دن امید بھرتے ہیں اور کچھ دن خوف کے ہوتے ہیں، لیکن انہوں نے ہر لمحے ہمت اور حوصلے کے ساتھ گزارا۔ انجلین نے کہا کہ وہ آج کے لیے شکر گزار ہیں، کل کے لیے تیار ہیں اور کبھی ہمت نہیں ہارتیں۔
انجلین کی خوشخبری کے بعد ان کے مداحوں نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a reply