احسن اقبال بنگلا دیش کے وزیرِاعظم کی حلف برداری میں شرکت کے لیے روانہ

0
31
احسن اقبال بنگلا دیش کے وزیرِاعظم کی حلف برداری میں شرکت کے لیے روانہ

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نو منتخب وزیرِاعظم بنگلا دیش کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں۔
اس موقع پر احسن اقبال اعلیٰ سطحی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے، سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر بات چیت کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور مشترکہ ترقی کے امکانات پر پُرامید ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِاعظم پاکستان اس موقع پر بیرون ملک موجود ہونے کی وجہ سے تقریب میں براہِ راست شرکت نہیں کر پائیں گے، اس لیے احسن اقبال حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Leave a reply