احتجاج کامیاب بنانے کے لیے پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی

0
184
احتجاج کامیاب بنانے کے لیے پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کے ڈی چوک پر ہونے والے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہدایت کی کہ ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کے لیے رکن اسمبلی کو پیٹرول اور گاڑی کے اخراجات کے لیے 4 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ صوابی یا برہان سے ارکان 50 یا 100 بندوں کے ساتھ آتے ہیں اور راستے سے ہی واپس چلے جاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے موٹروے انٹرچینج پر خفیہ کیمروں کے ذریعے ارکان کی نگرانی کا فیصلہ بھی کیا۔

علی امین گنڈا پور نے شکایت کی کہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر کے اراکین واپس لوٹ جاتے ہیں۔

Leave a reply