احتجاج روکنے کیلیے طاقت کے استعمال کےسوا کوئی چارہ نہیں، خواجہ آصف

ہاٹ لائن نیوز : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان ذاتی ایجنڈے پر ہیں، بشریٰ بی بی کو اس سے بڑا موقع اور کیا مل سکتا ہے، انہیں زندگی بھراب لیڈر بننے کا موقع ملا ہے، وہ سمجھوتہ کرنے کے موڈ میں نہیں، وہ ساری صورتحال کو کنٹرول کر رہی ہیں، اسوقت بشریٰ بی بی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
خواجہ آصف نے کہاہےکہ اسوقت فیصلہ کن صورتحال پیدا ہو گئی ہے کیوں کہ مذاکرات کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ ڈی چوک جانا چاہیے، حکومت کیطرف سے مذاکرات کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ طاقت کے استعمال کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دوسرے درجے کی قیادت میں خلوص اور نرمی ہے، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی ذاتی ایجنڈے پر ہیں، بشریٰ بی بی کو اس سے بڑا موقع اور کیا مل سکتا ہے۔ لائف ٹائم لیڈر بننے کا موقع، بشریٰ بی بی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گی، بیرسٹر گوہر اور دیگرنےسنجیدہ گفتگو کرنے کی کوشش کی۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی سمجھوتہ کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں، بشریٰ بی بی کو احساس ہے کہ اسوقت اختیار انکے ہاتھ میں ہے، تمام کارڈز بشریٰ بی بی کے ہاتھ میں ہیں اور وہ ساری صورت حال کو کنٹرول کر رہی ہیں۔ مذاکرات کی سنجیدہ کوشش کی گئی ہے اور پی ٹی آئی رہنما بھی حل چاہتے تھے لیکن بشریٰ بی بی موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔









