
ہاٹ لائن نیوز : قصور میں اتائی ڈاکٹر کے آپریشن کے دوران خاتون کی حالت مزید بگڑ گئی جسے لاہور منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس کیمطابق قصور کےعلاقے کنگن پور میں اتائی ڈاکٹر نے خاتون کا آپریشن کیا جس کے دوران خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔
خاتون کی لاہور منتقلی کے دوران موت ہوئی۔ پولیس کے مطابق عالم نامی اتائی ڈاکٹر فرار ہو گیاہے۔








