اب صرف گریجویٹ اور نیک شہرت کے پولیس افسران ایس ایچ او تعینات ہونگے

0
249
اب صرف گریجویٹ اور نیک شہرت کے پولیس افسران ایس ایچ او تعینات ہونگے

سندھ پولیس نے تھانوں کی سطح پر اصلاحات کے تحت ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لیے نئے اصول متعارف کرا دیے ہیں۔ اب صرف وہی پولیس افسران تھانیدار مقرر کیے جائیں گے جو کم از کم گریجویٹ ہوں، اچھی شہرت کے حامل ہوں اور ان کے خلاف کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو۔

یہ فیصلہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حالیہ حکم نامے کے تحت کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نئی پالیسی سندھ ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ترتیب دی گئی ہے تاکہ پولیسنگ کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے اصولوں کے نفاذ کے بعد سندھ بھر میں متعدد تھانیداروں کے تبادلے یا تقرریاں متوقع ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد تھانوں میں شفافیت، پیشہ ورانہ رویے اور عوامی اعتماد کو فروغ دینا ہے۔

Leave a reply