
ہاٹ لائن نیوز : سندھ کی مساجد میں اب خواتین بھی نماز ادا کرسکیں گی، اس مقصد کے لیے مساجد میں ان کے لیے الگ جگہ مختص کی جائے گی۔
مساجد میں خواتین کے لیے جگہ مختص کرنے کا فیصلہ وزیر قانون و اوقاف عمر سومرو کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں صوبے میں مساجد و مدارس کی رجسٹریشن اور خواتین کو مختص کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر اوقاف عمر سومرو نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی 77 مساجد میں خواتین کے لیے جگہ مختص کی جائے گی۔







