ائیرپورٹ تھیوری؛سوشل میڈیا کا نیا خطرناک رجحان

ایک نیا اور خطرناک رجحان “ائیرپورٹ تھیوری” سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوتا جارہا ہے ، جسمیں لوگ جان بوجھ کر اپنی پرواز سےصرف 15 منٹ قبل ہوائی اڈے پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس رجحان کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ اگر آپ نے آن لائن چیک کیا ہے اور صرف ہینڈکیری کا سامان ہے تو ، آپ بروقت بورڈنگ گیٹ تک پہنچنے کے لئے سیکیورٹی اقدامات طے کرسکتے ہیں – لیکن یہ تجربہ ہر ایک کیلئے موزوں نہیں ہے۔
اگرچہ یہ سوشل میڈیا پر ثابت ہوا ہے کہ کچھ لوگ صرف 15 یا 20 منٹ میں بورڈنگ گیٹ تک پہنچ سکتے ہیں ، اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایسا کرنا دانشمندی ہے۔ پروازوں سے پہلے ضرورت سے زیادہ وقت دراصل ممکنہ رکاوٹوں کا حفاظتی بفر ہوتا ہے ، جسکونظرانداز کرنا اکثر مہنگا پڑسکتا ہے۔
لہذا ، اگر آپ سفرکو خوش اور پرسکون رکھنا چاہتے ہیں تو ، وقت پر ہوائی اڈے تک پہنچناآپکابہترین انتخاب ہے۔









