آیت اللہ سیستانی کا ایران کی حمایت کا اعلان

آیت اللہ سیستانی کا ایران کی حمایت کا اعلان
نجف سے جاری کردہ ایک بیان میں عراقی مذہبی لیڈر آیت اللّٰہ سیستانی نے ایران پر اسرائیل کے حملوں اور آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کی دھمکیوں کے بعد پہلا بیان دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کی مذہبی لیڈرشپ کو دھمکیاں دینے والوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ایسا کوئی بھی عمل خطے کے لیے ہولناک ہو گا، انہوں نے کہا کہ ناجائز مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی برادری بھرپور کردار ادا کرے، ایران کی قیادت کو غیر مستحکم کرنا پورے خطے کے لیے سنگین نتائج ہوں گے، وسیع پیمانے پر افراتفری اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، عراقی مذہبی رہنما نے اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جارحیت کو روکنے اور ایران کے جوہری مسئلے کا قانون کے مطابق پرامن اور منصفانہ حل تلاش کریں۔









