
اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 7 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 11.8 کلو کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کا اضافہ 87 روپے 21 پیسے ہے، اور نئی قیمت 2466 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں یہ تبدیلی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
دوسری جانب حکومت نے اگلے پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کی کمی کےبعدنئی قیمت 279 روپے65 پیسے فی لیٹرمقررکی گئی ہے۔
یہ فیصلے عوام کے روزمرہ کے اخراجات اور توانائی کی ضروریات پر براہِ راست اثر ڈالیں گے۔









