آپریشن جو دنیابھرکی انٹیلی جنس اکیڈمیوں کےنصاب کاحصہ بن گیا

0
164
آپریشن جو دنیابھرکی انٹیلی جنس اکیڈمیوں کےنصاب کاحصہ بن گیا

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستان دوسرے ممالک میں ریاستی دہشتگردی کو فروغ دےرہا ہے ، اور اسکی ایک واضح مثال 3 مارچ ، 2016 کو کلبھوشن یادو کی گرفتاری کی صورت میں پاکستان دنیاکےسامنےلایا ہے۔ پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیوں نےغیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کامظاہرہ کیااور اسکوبلوچستان سےگرفتار کیا ، جب وہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں مصروف تھا، یہ کامیاب آپریشن دنیا کی معروف انٹلیجنس اکیڈمیوں کےنصاب کاحصہ بن چکاہے۔

یہ پہلا موقع تھا جب کسی ملک کےانٹیلیجنس ایجنسی کے حاضرسروس آفیسرکودوسرےملک میں دہشتگردی کرتےہوئےگرفتار کیا گیا تھا۔ یہ پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی بے مثال مہارتوں کا ثبوت ہے ، جس نے ہندوستان کےناپاک عزائم کودنیابھرکےسامنےبے نقاب کیااورہندوستانی انٹلیجنس ایجنسی راکی ساکھ پرسنجیدہ سوالات اٹھائے۔

کلبھوشن یادو کی گرفتاری کے بعد ، پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیوں نےاسکےپورےدہشت گردی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ، کلبھوشن یادوکی گرفتاری کےبعد ، ہندوستانی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی نیندحرام ہوچکی تھی۔

کلبوشن نے انکشاف کیا کہ اسکے براہ راست رابطےقومی سلامتی کےمشیر اجیت دووال اور ہندوستانی بحری انٹلیجنس کے چیف کیساتھ تھے ، اور انہوں نے اجیت دوول سے پاکستان میں براہ راست دہشت گردی کے احکامات لئےتھے۔

Leave a reply