آٹھ شادیاں کرنے والی دلہن گرفتار

آٹھ شادیاں کرنے والی دلہن گرفتار
انڈیا کے ناگپور شہر میں شادی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والی دلہن سمیرا فاطمہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ’لٹیری دلہن‘ جو ڈیڑھ سال سے مفرور تھی، ناگپور میں رہنے والے 8 شادی شدہ لوگوں کو چونا لگا چکی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیرا جو تعلیم یافتہ اور اسکول ٹیچر بھی تھی، سوشل میڈیا سے شادی شدہ مردوں کو اپنے جال میں پھنسایا کرتی تھی۔
خود کو طلاق یافتہ کہہ کر ہمدردی حاصل کرتی تھی، پولیس کئی سال سے سمیرا کی تلاش میں تھی، سول لائنز کے علاقے میں چائے کے اسٹال سے اسے گرفتار کر لیا گیا، کئی مرد سامنے آئے ہیں اور انہوں نے اس بارے میں شکایات درج کرائی ہیں، پولیس کو شک ہے کہ اس نے کئی اور لوگوں کو بھی چونا لگایا ہو گا۔









