
پاکستان میں پاسپورٹ کے لیے آن لائن درخواست دینے والوں کو اب بڑی سہولت مل گئی ہے۔ نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس کی تصدیق کا جدید نظام متعارف کروا دیا گیا ہے، جس سے شہری گھر بیٹھے ہی اپنی فنگر پرنٹس کی تصدیق کروا سکیں گے۔
اس نئے نظام کے ذریعے درخواست گزاروں کو پاسپورٹ دفاتر کے دورے کی ضرورت نہیں رہے گی، کیونکہ فنگر پرنٹس کی تصدیق نادرا کے ڈیٹا کے ذریعے آن لائن کی جائے گی۔
حکام کے مطابق، اس سہولت سے آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کی پراسیسنگ میں شفافیت اور تیزی آئے گی، جبکہ وقت اور اخراجات کی بچت بھی ممکن ہوگی۔









