آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل کیس ؛ ملزم کو سزا سنا دی گئی 

0
351
آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل کیس ؛ ملزم کو سزا سنا دی گئی 

 

ہاٹ لائن نیوز : آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو دوران ڈکیٹی قتل کرنے والے مجرم عثمان کو سزائے موت کا حکم دے دیاگیا ۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عثمان الیاس کو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا ہے ،مجرم کے خلاف تھانہ راوی روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

ایڈیشنل سیشن جج نے گواہوں کے بیانات اور وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا ، مدعی کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے ، ملزم کے خلاف تمام ثبوت موجود تھے اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا تھا ۔

اج عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے پر ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔

Leave a reply