آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق ، 15 زخمی

0
197
آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق ، 15 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : گوجرخان اور نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کی زد میں رہیں گے جب کہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔

لاہور میں شدید گرمی کے بعد رات گئے آندھی اور پھر بوندا باندی ہوئی جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جب کہ گوجرخان اور نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئےہیں۔

Leave a reply