آسمانی بجلی گرنے، ڈوبنے اور دیگر واقعات میں 24 افراد جاں بحق

0
154
آسمانی بجلی گرنے، ڈوبنے اور دیگر واقعات میں 24 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : ملک شدید بارشوں کے نظام کی زد میں آگیا، مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کے باعث مختلف حادثات بھی رونما ہوئے، کوہاٹ میں سیلاب سے 11، ننگرپارکر اور چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 9، راولپنڈی میں کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے سے 3 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے جنوبی، بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام اور دیگر متعلقہ اداروں کوالرٹ جاری کردیاگیا ہے۔

Leave a reply