آزاد کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی نئی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے وزرا سے حلف لیا، جبکہ تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سمیت اہم سیاسی و سرکاری شخصیات شریک تھیں۔
تقریب کے دوران حکومتِ آزاد کشمیر کے دو مشیروں نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، جن سے حلف وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے لیا۔
یاد رہے کہ نئی کابینہ میں مجموعی طور پر 16 وزرا اور 2 مشیر شامل ہیں۔









