آزاد کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا

0
236
آزاد کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا

ہاٹ لائن نیوز : آزاد کشمیر میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر وزیراعظم نےاعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس آج ہوگا، یہ اجلاس وزیر اعظم ہاوس میں ہو گا۔

اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت، وزارت داخلہ کے نمائندوں سمیت دیگر اہم حکام شرکت کریں گے، اعلیٰ سطح اجلاس میں آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کیلیے تجاویز پر غور کیا جائے گا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت آزاد کشمیر کے درمیان مذاکرات کی پیش رفت رپورٹ سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

Leave a reply