آزاد کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح

0
264
آزاد کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح

آزاد کشمیر: سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے آزاد کشمیر کے کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک اور فری لانس حب کا افتتاح کر دیا ہے۔

تفصیلات کیمطابق ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا، تقریب میں سول و عسکری حکام اور نوجوانوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایس سی او نے آزاد کشمیر میں چالیس سے زیادہ جدید ترین اور کم لاگت سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے ہیں۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں جدید ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ پارکس مقامی نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں گے۔

پاک فوج کے اس طرح کے اقدامات خطے میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

Leave a reply