آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کےخلاف درخواست خارج

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست خارج کر دی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نےآرمی چیف جنرل عاصم منیرکی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی، آئینی بنچ نے درخواست عدم پیروی پر خارج کردی جب کہ رجسٹرار آفس نے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کے اعتراض کو برقرار رکھا۔









