آرمی چیف کا دورہ امریکہ، عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں

0
274
آرمی چیف کا دورہ امریکہ، عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں

آرمی چیف کا دورہ امریکہ، عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں

چیف آف آرمی سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا گئے ہوئے ہیں، انہوں نے اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں، آرمی چیف نے سینٹ کام کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر کے چارج سنبھالنے کی تقریب میں بھی شرکت کی، انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا، پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک سیشن میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے، پاکستانی کمیونٹی نے خوشحالی اور ترقی کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Leave a reply