
ہاٹ لائن نیوز : جمہوریہ بیلاروس کے وزیراعظم رومن گولوچینکو نے اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی صورت حال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کیمطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عالمی اور علاقائی سطح پر بیلاروس کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنیکی خواہش کا اظہار کیا۔








