آخری رسومات سے بچنے کے لیے باپ کی لاش چھپا دی

آخری رسومات سے بچنے کے لیے باپ کی لاش چھپا دی
جاپان میں بیٹے نے آخری رسومات کے اخراجات سے بچنے کے لیے والد کی لاش کو 2 سال تک الماری میں چھپائے رکھا، ریسٹورنٹ کے مالک 56 سالہ نوبوہیکو نے اپنے والد کی لاش کو 2 سال تک الماری میں چھپا کر رکھا کیونکہ وہ آخری رسومات کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں تھا، نوبوہیکو نے اپنا چینی ریسٹورنٹ کئی ہفتوں تک بند رکھا جس کے باعث لوگوں کو تشویش ہوئی اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی، جب پولیس کی نفری اس کے گھر پہنچی تو تلاشی کے دوران الماری سے ایک انسانی ڈھانچہ ملا جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ یہ ملزم کے والد کا ہے، جاپان میں آخری رسومات کی اوسط لاگت 1.3 ملین ین ہے۔








