آج یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایاجارہاہے

0
122
آج یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایاجارہاہے

ہاٹ لائن نیوز : یوم یک جہتی کشمیر کو آج پورے ملک میں روایتی جوش و خروش کیساتھ منایا جارہا ہے ، اس موقع پرعام تعطیل ہے ، جبکہ عوامی اور غیر سرکاری سطح پر تقریبات ، ریلیوں کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے یکجہتی کشمیر کے بارے میں اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات اٹھا رہا ہے ، جبکہ خود ارادیت کا حق بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے۔

اپنے پیغام میں ، صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہوگا اور اقوام متحدہ کو کشمیریوں سے ہونیوالے وعدے کا احترام کرنا چاہئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیری خوف اور دہشت گردی کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں ، اور پاکستان اپنی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھےگا۔

Leave a reply