آج ہم حقیقی یومِ آزادی منا رہے ہیں

0
212
آج ہم حقیقی یومِ آزادی منا رہے ہیں

آج ہم حقیقی یومِ آزادی منا رہے ہیں

چیئرمین پی۔ ٹی۔ آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج ہم حقیقی اور اصلی یوم آزادی منا رہے ہیں، کیونکہ ایک تو آج جشن آزادی ہے اور دوسرا آج ہم اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دینے کی بھی خوشی منا رہے ہیں، یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ ملک ایک مقصد کے لیے بنایا گیا تھا۔

یہاں پر اللہ کا قانون اور آئین کی سربلندی ہو گی، عوام کی آواز کو سنا جائے گا، انہوں کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک اس لیے بنا تھا کہ عوام کی آواز کی قدر ہو گی، ہم عوام کی بہتری کے لیے کوشاں تھے اور رہیں گے، پاکستان کو بہتر سے بہترین کی طرف لے جایا جائے گا، آج ہم حقیقی طور پر یوم آزادی منا رہے ہیں۔

Leave a reply