
ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے ، وکلاء نے سول عدالتوں کی تقسیم کے خلاف ہڑتال کررکھی ہے ۔
پنجاب بار کونسل نے بھی آج صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دے رکھی ہے ، وکلاء کی ہڑتال سے کیسز بغیر کاروائی ملتوی کردیے گے ۔
وکلاء کا مطالبہ ہے کہ لاہور میں سول عدالتوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے ، جب تک متنازع نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی ، عدالتوں میں ہڑتال کا سلسلہ 45 روز سے جاری ہے ، سیشن کورٹ میں ملزمان کا ٹرائل بھی نہیں ہورہا ہے ۔









