آج دنیا بھر میں دن اور رات تقریباً برابر، اسپرنگ ایکوئینوکس کا آغاز

0
57
آج دنیا بھر میں دن اور رات تقریباً برابر، اسپرنگ ایکوئینوکس کا آغاز

آج 20 مارچ کو دنیا کے مختلف حصوں سمیت پاکستان میں ایک فلکیاتی مظہر دیکھا گیا جس کے تحت دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو گیا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق اس قدرتی عمل کو اسپرنگ ایکوئینوکس کہا جاتا ہے، جس کے دوران سورج خطِ استوا کے عین اوپر ہوتا ہے۔ اس وجہ سے زمین کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباً 12، 12 گھنٹے کے قریب ہو جاتا ہے۔
یہ قدرتی عمل سال میں دو مرتبہ پیش آتا ہے۔ ایک بار مارچ میں جسے اسپرنگ ایکوئینوکس اور دوسری بار ستمبر میں جسے آٹم ایکوئینوکس کہا جاتا ہے۔
اگرچہ عمومی طور پر اسے دن اور رات کے برابر ہونے کا وقت کہا جاتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق سورج کی روشنی کے پھیلاؤ اور فضائی اثرات کی وجہ سے دن کا دورانیہ حقیقت میں چند منٹ زیادہ ہوتا ہے۔

Leave a reply